وکلا بسنست منانے لاہورجاسکتے ہیں،ججزغیرحاضری پر آرڈرجاری نہ کریں،اسلام آبادبار

وکلا بسنست منانے لاہورجاسکتے  ہیں،ججزغیرحاضری پر آرڈرجاری  نہ کریں،اسلام آبادبار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد کے وکلا بھی بسنت منانے کیلئے لاہور جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بسنت کے موقع پر وکلاء کی ممکنہ غیر حاضری کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ۔

جس میں کہا گیا ہے کہ بسنت کے باعث وکلاء کی بڑی تعداد اسلام آباد سے روانہ ہو سکتی ہے اور اگر عدالتوں میں کوئی وکیل پیش نہ ہوا تو ججز ایڈروس آرڈر جاری نہ کریں، اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے بسنت کا تہوار منانے کے لئے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ، جس کے پیش نظر عدالتوں میں وکلاء کی غیر حاضری کا امکان ہے ،ججزسے اپیل ہے کہ صورتحال کو مدنظر رکھیں اور وکلاء کی غیر حاضری پر کسی قسم کے اقدامات سے گریز کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں