محسن نقوی، طلال چودھری آئی جی اسلام آباد کا دھماکے کے بعد مسجد کا دورہ،نماز ادا کی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،اپنے رپورٹرسے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چودھری اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد نے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش دھماکے کے بعد متاثرہ مسجد کا دورہ کیا اور نماز ادا کرکے دہشت گردی۔
کے خلاف مضبوط یکجہتی اور عزم کا پیغام دیا۔نماز کی امامت انہیں امام صاحب نے کی جنہوں نے حملے کے وقت نماز جمعہ پڑھائی تھی۔ نماز میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز کے اختتام پر سوگوار مقامی افراد نے \"پاکستان زندہ باد\" کے نعرے لگا کر دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کی واضح مثال قائم کی۔