سانحہ اسلام آباد:بسنت اور احتجاج کرنیوالوں کو سب مؤخر کرنا چاہیے :فیصل واوڈا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم بے حسی کی اس حد تک گر چکے ہیں کہ جانور اور انسان کا فرق بھول گئے ہیں۔
آج اسلام آباد میں اتنا بڑا سانحہ ہوا جس میں 31 لوگ شہید اور 170 زخمی ہوئے ہیں، کیا کم سے کم آج کے دن بسنت اور احتجاج کی کال مؤخر نہیں کرنی چاہیے تھی؟،انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ایک طرف جنازے اُٹھ رہے ہیں اور ڈھول باجوں کی گونج میں پتنگیں اڑائی جا رہی ہیں جبکہ دوسری طرف کوئی احتجاج کی تیاری میں ہے ، ہمیں احساس کب ہوگا؟، ابھی بھی بسنت اور احتجاج کرنے والوں کو سب مؤخر کر دینا چاہیے ، پاکستانیوں کی شہادت کا احساس کر کے غم کی گھڑی میں لواحقین کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے ، ہم سب کچھ تو شرم کریں۔