پختونخوا:آج رات سے بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی توقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسلام آباد، پشاور (اپنے رپورٹر سے ، اے پی پی) خیبر پختونخوا میں آج رات سے 10 فروری تک گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ کے بالائی اضلاع ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور کولائی پالس میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان جبکہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔ متعلقہ اداروں کو خبردار اور پیشگی اقدامات اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط کی ہدایت کی گئی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں صبح/رات دوران شدید سرد رہنے کا امکان ہے ، شمالی/مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے اور رات کے دوران شمالی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش و ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔