سرحد پار دہشتگردی نہ رک سکی، پاکستان سخت اقدامات کررہا:بلال اظہر کیانی

 سرحد پار دہشتگردی نہ رک سکی، پاکستان سخت اقدامات کررہا:بلال اظہر کیانی

لاہور (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان حکومت کے ساتھ ہر ممکن حد تک سفارتی سطح پر معاملات طے کرنے کی کوشش کی تاہم بدقسمتی سے سرحد پار دہشت گردی نہ رک سکی۔

افغانستان کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور موثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔ ہر ریاست کو اپنے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق حاصل ہے ، اسی لیے پاکستان اب سخت اقدامات کر رہا ہے ۔ پاکستان مستقبل میں بھی نتیجہ خیز بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم اس کیلئے افغان حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مثبت اور دیرپا اقدامات کرنا ہوں گے ۔ پاکستان میں امن اولین ترجیح ہے اور دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’جمہوریت اور قانون کی حکمرانی‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے آخری سیشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ برس اعلی ٰسطح کے وفود افغانستان جاتے رہے تاکہ سرحد پار دہشت گردی کو روکا جا سکے مگر اس میں کامیابی نہ مل سکی۔ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو افغانستان سے سہولت کاری فراہم کی جاتی رہی، جس کے باعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سرحد پار دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا اور ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں