مساجد میں دھماکا کرنیوالوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں،گورنر پنجاب

مساجد میں دھماکا کرنیوالوں کا  دین سے کوئی تعلق نہیں،گورنر پنجاب

راولپنڈی،اسلام آباد(نیوزرپورٹر،آن لائن) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ مسجدوں میں دھماکا کرنے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں، عبادت گاہوں میں سجدہ ریز مسلمانوں کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

 امام بارگاہ میں خودکش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ترلائی کلاں مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں خودکش حملے کی جائے وقوعہ کادورہ کیا۔مسجد و امام بارگاہ کے امام راجہ بشارت حسین امامی نے گورنر سردار سلیم حیدر خان کودھماکے سے متعلق آگاہ کیا۔شہید ہونے والوں کے لئے دعا کروائی گئی۔گورنرپنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،غم کی اس گھڑی میں شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں