9.8فیصد جی ڈی پی سیلاب برد
لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرنمنٹل کوارڈی نیشن ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری جی ڈی پی کا 9.8 فیصد ایک سیلاب میں بہہ جاتا ہے۔
دو ممالک ہمارے بارڈر پر بیٹھے ہیں جو دنیا کا 40فیصد کاربن پیدا کرتے ہیں،دنیا کے دس ممالک 70سے 75فیصد پیدا کر رہے ہیں ،دو ایسے ہیں جو گلیشیر کے پہلو میں بیٹھے ہیں جس وجہ سے وہ پگھل کر سیلاب بنتے ہیں ،ترقی کی ایسی ہوس ہے کہ دس ممالک دھندا چلا رہے ہیں جبکہ متاثر کوئی اور ہو رہا ہے ،کاربن پیدا کرنے والے دس ممالک ہی دنیا کی گرین فنانسنگ کھا رہے ہیں اورہمیں کہتے ہیں گرین کاروبار نہیں کرو گے تو تمہاری ایکسپورٹ نہیں آنے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں‘‘موسمیاتی تبدیلی کے موجودہ دور میں سیلابوں کے ساتھ زندگی گزارنا’’ کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔