بیٹے نے بچوں کے ساتھ بسنت منائی، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی، علیمہ خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔
میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے ۔اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ دو سال کے کیسز جمع ہوئے تھے ، نمایاں پیش رفت یہ ہے کہ اپیلوں پر سماعت کیلئے تین رکنی بینچ بنا دیا گیا۔ ہمارااحتجاج بہت زبردست تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جس طرح چپ کرکے ووٹ ڈالا تھا احتجاج بھی چپ کرکے کیا، پہلے یہ کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو، پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ منائو۔ان کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے ، لاہوریوں کا جنون دیکھا بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا،علیمہ خان نے کہا کہ میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے ، میرا بڑا بیٹا جنونی ہے وہ بسنت کا شوقین ہے ، احتجاج کامیاب تھا آپ جو مرضی کہیں۔