پاکستانی قرضہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 70 فیصد ہوگیا:وزیر خزانہ

پاکستانی قرضہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 70 فیصد ہوگیا:وزیر خزانہ

حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے :اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ خزانہ اورنگزیب نے کہا پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر ِخزانہ اورنگزیب نے سعودی عرب کی العُلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلند عالمی قرضے ترقی پذیر ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے سخت مگر ضروری اصلاحات کی ہیں جس کے سبب پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہوکر 70 فیصد پر آگیا ہے۔

اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے اور بیرونی قرضے جی ڈی پی کے تناسب سے مستحکم رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ قرضوں پر سود کی لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے ، پاکستان میں قرضوں کی پائیداری کا شفاف نظام نافذ کیا گیا ہے جبکہ اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح تقریباً 12 فیصد ہوگئی ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گرین سکوک اور پائیدار فنانسنگ فریم ورک متعارف کرایا ہے ۔ قرضوں کے مسائل کا حل بروقت اقدامات، شفافیت اورمضبوط پالیسیوں میں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں