پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ ، حکومت کا 72 سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ ، حکومت کا  72 سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور چین 2026 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے اس اہم سنگِ میل کی یاد میں سال بھر 72 سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔

 ان اقدامات کا مقصد دوطرفہ تعلقات کی بھرپور تاریخ کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع ہموار کرنا ہے ۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے سالگرہ کی تقریبات کی منصوبہ بندی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جس نے اس موقع کی مناسبت سے 72 سرگرمیوں کی فہرست تیار کی ہے جن میں یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی شامل ہے جو پاکستان اور چین کے گہرے اور دیرینہ تعلقات کی علامت ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں