عمران سے ملاقات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں :سلمان صفدر
اڈیالہ جیل میں بانی کے سیل کا بھی وزٹ کیا ،مجھ سے منسوب بیانات بے بنیاد علیمہ خان ، سلمان اکرم راجہ کو بانی کی صحت کا کچھ نہیں بتایا:بیرسٹرسلمان صفدر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے 7 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرادی، رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے ۔رپورٹ جمع کرانے کے بعدسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ مجھ سے منسوب بے بنیاد خبریں میڈیا اور اخبارات میں شائع ہوئیں،میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور ان کا سیل بھی وزٹ کیا،میری پہلی ذمہ داری سپریم کورٹ کے ججوں تک معلومات پہنچانا تھا،میں نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے رپورٹ جمع کروا دی ہے ،بانی پی ٹی آئی کی بہن اور سلمان اکرم راجہ نے میری مجبوری کو سمجھا کہ میں ان سے بات نہیں کر سکتا،میں نے علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ کو عمران خان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا، میں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر گزشتہ روز کوئی بیان نہیں دیا،اگر میری کسی بات کو غلط بیان کیا گیا تو یہ مس رپورٹنگ ہے ۔