جوڈیشل اکیڈمی بورڈ:رولز کے مسودے پر غور ججز کی غیر ملکی ثالثی فیصلوں پر تربیت پر زور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا 44واں اجلاس ہوا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اکیڈمی کی کارکردگی اور ایجنڈا آئٹمز پر بریفنگ دی، بورڈ آف گورنرز نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی رولز 2026 کے مسودے پر غور کیا،بورڈ نے اکیڈمی کے انفراسٹرکچر کی مرمت اور دیکھ بھال سے متعلق ایجنڈا آئٹم کی منظوری دے دی۔، ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی نے 2023-2024 کی سالانہ رپورٹ پیش کی، بورڈ نے ججز کو غیر ملکی ثالثی فیصلوں سے متعلق تربیت دینے پر زور دیا۔