رمضان کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18فروری کوپشاورمیں طلب

رمضان کاچاند دیکھنے کیلئے  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18فروری کوپشاورمیں طلب

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کرلیا گیا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالکبیر آزاد کریں گے ،اجلاس میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا،اسلام آباد، لاہور ،کراچی اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے ،وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں