انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے عالمی اقدام ناگزیر ،صدر زرداری

 انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے  عالمی اقدام ناگزیر ،صدر  زرداری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اس امر پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے لیے اجتماعی عالمی اقدام ناگزیر ہے۔

 عالمی برادری کو مشترکہ ذمہ داری، خودمختاری کے احترام اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینا چاہیے ۔نفرت انگیز تقاریر اور گمراہ کن معلومات کا مؤثر سدِباب کیا جائے ۔دہشت گردی کو جنم دینے والی صورتحال سے نمٹا جائے ۔تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن پر پیغام میں صدر نے کہا کہ تشدد پر مبنی انتہاپسندی انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور انصاف، ہمدردی اور انسانی حقوق جیسی عالمگیر اقدار کی صریح توہین کے مترادف ہے ۔ صدر نے کہا کہ عالمی برادری کو مشترکہ ذمہ داری، خودمختاری کے احترام اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینا چاہیے ۔  ادھر صدر آصف علی زرداری نے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اﷲ سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔  دریں اثنا صدرِ مملکت نے جاپان کے قومی دن اور سالگرہ کے موقع پر شہنشاہ ناروہیتو، ملکہ اور جاپان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں