یورپ جا نیکی کوشش ، ایران میں فائرنگ،6پاکستانی جاں بحق
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کے دوران ایران میں فائرنگ سے 6نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
5 کی لاشیں کوئٹہ پہنچ گئیں
،جاں بحق ہونے والوں میں منڈی بہا ئو الدین کے رہائشی محمد عبدالباسط ، الیان بٹ اور گوجرانوالہ سے اصغر علی، حمزہ احسان، عدیل حسین اور ایان علی شامل ہیں،لکھنوال، گجرات کے رہائشی ایجنٹ عدنان نے ، جو خود قطر میں مقیم ہے ،ان نوجوانوں کو یورپ پہنچانے کے سہانے خواب دکھا کر اپنے دام میں پھنسایا تھا ، 19 دسمبر کی رات ایران کے شہر کرمان میں یہ نوجوان گولیوں کا نشانہ بنے ، اطلاعات کے مطابق کاغذات میں تاخیر کی وجہ سے الیان بٹ کی میت ابھی تک پاکستان نہیں پہنچی۔