پاکستان کمبوڈیا میں تجارتی ترقی کی تنظیموں میں معاہد ہ طے

پاکستان کمبوڈیا میں تجارتی ترقی کی تنظیموں میں معاہد ہ طے

جے ٹی سی چیلنجز سے نمٹنے ، تعاون کے مواقع تلاش کرنیکا پلیٹ فارم ، وزیر تجارت

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کمبوڈیا کی وزیر تجارت چام نیمول نے پاکستان-کمبوڈیا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی (جے ٹی سی)کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں ایجنڈا منظور کیا گیا، سینئر افسران کے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ بیان کے ساتھ دونوں ممالک کی تجارتی ترقی کی تنظیموں (ٹی پی اوز) کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔وزیر تجارت نے کہا کہ جے ٹی سی دوطرفہ پیش رفت، چیلنجز کے حل اور نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم ہے ۔ اجلاس میں 21 جنوری 2025 کو نوم پنہ میں ہونے والے پہلے جے ٹی سی اجلاس کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان نے چاول، فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل اور زرعی مصنوعات میں برآمدی صلاحیت جبکہ کمبوڈیا نے کا جوتوں اور ربڑ کی مصنوعات میں مواقع پر روشنی ڈالی۔فریقین نے زراعت، تکنیکی ورکنگ گروپ کے قیام، ایئر سروسز معاہدے ، دوہرے ٹیکس سے بچاؤ، صحت، معیارات، مالیاتی شعبے ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔دریں اثنا معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے کمبوڈیا کی وزیر تجارت نے ملاقات کی، جس میں اقتصادی و صنعتی شراکت داری مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں