بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن، 6 رہنماؤں کے نام جیل انتظامیہ کو بھیج دیے گئے
راولپنڈی (آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کے لیے تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی ہے ۔
فہرست میں امتیاز شیخ، مشرف آفریدی، اظہر غزنوی، عبدالسلام آفریدی، فضل حکیم یوسفزئی اور اویس یونس کے نام شامل ہیں۔فہرست تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھجوائی گئی ہے ۔