وزیردفاع خواجہ آصف کی جرمنی میں البانیہ کے ہم منصب سے ملاقات

وزیردفاع خواجہ آصف کی جرمنی میں  البانیہ کے ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دورہ جرمنی کے موقع پر جمہوریہ البانیہ کے وزیرِ دفاع پیرو وینگو سے ملاقات کی۔

جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ملاقات 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کی۔ ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے تناظر میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں