سپریم کورٹ :عمران خان کے 6 مقدمات کی 18فروری کو سماعت

سپریم کورٹ :عمران خان کے 6 مقدمات کی 18فروری کو سماعت

شاہ محمود قریشی ، بشری ٰ بی بی کے کیسز بھی سماعت کے لیے مقرر کر دئیے گئے

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 6کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دئیے گئے ، شاہ محمود قریشی کا بھی ایک کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے ،جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا ، سماعت 18 فروری کو ہوگی ، توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔ عمران خان اور بشری ٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں ، سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، 9 مئی کے لاہور کے مقدمات میں بانی کی ضمانت کیخلاف سرکار کی اپیل، ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں