آفس مینجمنٹ گروپ کے 256 سے زائدافسروں کی ترقی
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ روزاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت آفس مینجمنٹ سروس گروپ کے 256 سے زائد افسران کو گریڈ 18 اور 19 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔
ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ اجلاس میں 169 اسامیوں کے آفس مینجمنٹ سروس گروپ کے 216 افسران کا پینل تشکیل دیا گیا تھا ،جس میں 136 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے ، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس میں 150 سے زیادہ اسامیوں پر ترقی کے لیے 200 سے زیادہ افسران کا پینل تشکیل دیا گیا تھا ،جس میں 120 سے زائد افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے ۔