ایئرپورٹس پر بدانتظامی پر برہم

 ایئرپورٹس پر بدانتظامی پر برہم

اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان ایئرپورٹس پر ناکافی سہولیات اور بدانتظامی پر برہم ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ٹیکس دینے والے عوام بہتر سہولیات کے حق دار ہیں۔ انہوں نے محسن نقوی اور خواجہ آصف سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر سہولیات کا فقدان ہے ، خواتین کیلئے مختص گیٹ بار بار بند ہونے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین کی لمبی قطار لگ گئی ۔شیری رحمان نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی یہی صورتحال ہے ، ایئرپورٹ پر رویوں میں تبدیلی نہ آنے کی بدستور شکایات ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فوری اصلاحات کی بھی اپیل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں