اہل فلسطین پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، طاہر محمود اشرفی

  اہل فلسطین پاکستانی مؤقف کی  حمایت کرتے ہیں، طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملہ پر پاکستان کے مؤقف کی تمام اہل فلسطین تائید و حمایت کرتے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف وہی ہے جو اہل فلسطین کا ہے۔ غزہ امن بورڈ میں وزیر اعظم پاکستان برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر ماضی کی طرح اہل فلسطین کی ترجمانی کریں گے ،فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے اور پاکستانی قوم میں اس پر کوئی اختلاف نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں