اداکارائیں اپنی شادی پر کرائے کے جوڑے اور زیورات پہنتی ہیں:لائبہ خان

اداکارائیں اپنی شادی پر کرائے کے جوڑے اور زیورات پہنتی ہیں:لائبہ خان

لاہور(شوبزڈیسک )حال ہی میں شادی کرنیوالی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ تر اداکارائیں اپنی شادی پر کرائے کے جوڑے اور زیورات پہنتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں اداکارہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل یہ ٹرینڈ ختم ہو رہا ہے کہ آپ مہنگے عروسی جوڑے لے کر رکھ لیں کیونکہ یہ جوڑا ایک بار ہی پہننا ہوتا ہے اس کے بعد کسی دوسرے کی شادی میں دلہن بن کے جانا اچھا نہیں لگتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں