دہشتگردی قومی چیلنج ،ملکر مقابلہ کرنا ہوگا ، فیصل کریم کنڈی

 دہشتگردی قومی چیلنج ،ملکر مقابلہ کرنا ہوگا ، فیصل کریم کنڈی

ایس ایس ڈی او کا برطانوی ہائی کمیشن کے اشتراک سے قومی پارلیمانی مکالمہ ختم

اسلام آباد(خبر نگار) ایس ایس ڈی او کے زیراہتمام انسداد دہشت گردی ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام ، اور پرتشدد انتہا پسندی کے انسداد کے لیے پارلیمانی شمولیت اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے بارے میں دو روزہ قومی پارلیمانی مکالمہ کا اختتام قرارداد کی متفقہ منظوری پر ہوا جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی نگرانی، ادارہ جاتی انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ  قانونی و آپریشنل صلاحیتوں میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی جائے ۔ افتتاحی سیشن میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے یکجہتی اور اجتماعی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ قومی چیلنج ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان اتحاد لازمی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں