پارٹی کیلئے آپکی خدمات کو یاد رکھا جائیگا حمزہ شہباز کی سہیل ضیا بٹ سے ملاقات

پارٹی کیلئے آپکی خدمات کو  یاد رکھا جائیگا حمزہ شہباز کی سہیل ضیا بٹ سے ملاقات

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے گارڈن ٹاؤن میں سینئر لیگی رہنما سہیل ضیا بٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

حمزہ شہباز اور سہیل ضیا بٹ نے پرانی یادیں بھی تازہ کیں۔ اس موقع پر عمر سہیل ضیا بٹ بھی موجود تھے ۔حمزہ شہباز نے کہا مشکل وقت میں آپ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے  ۔پارٹی کے لیے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں