سانحہ ترلائی : شہدا کے ورثا میں50،50 لاکھ کے چیک تقسیم

 سانحہ ترلائی : شہدا کے ورثا  میں50،50 لاکھ کے چیک تقسیم

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے سانحہ ترلائی کلاں کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی بحالی کیلئے اعلان کردہ امدادی پیکیج پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی نے اسسٹنٹ کمشنر یاسر نذیر کے ہمراہ اتوار کو سانحہ ترلائی کے شہدا کے گھر جاکرلواحقین میں پچاس ،پچاس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے شہدا کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران تمام شہدا کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے سانحہ ترلائی کلاں کے شہدا کے لواحقین کیلئے پچاس لاکھ، شدید زخمیوں کیلئے 30لاکھ اور معمولی زخمیوں کیلئے 10لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں