ہاکی ٹیم کیساتھ بدسلوکی ناقابلِ برداشت

ہاکی ٹیم کیساتھ بدسلوکی ناقابلِ برداشت

اسلام آباد (این این آئی )مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی ناقابلِ برداشت ہے۔۔۔

 اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ قومی ٹیم کو رہائش تک فراہم نہ کرنا شرمناک غفلت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو 5 سے 6 گھنٹے سڑکوں پر بھٹکنے پر مجبور کیا گیا، ایک کمرے میں تین تین کھلاڑی ٹھہرائے گئے ، مقامی افراد نے چندہ دے کر مدد کی۔ قومی کھیل کے ہیروز کی تذلیل کسی صورت قبول نہیں۔ ترجمان پیپلز پارٹی نے کہاکہ اس شرمناک صورتحال میں ملوث ہر فرد کا احتساب کیا جائے ، ذمہ داران کے خلاف فوری اور سخت کارروائی ناگزیر ہے ۔ وزیراعظم فوری طور پر اعلیٰ سطح تحقیقات کا حکم دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں