احتجاج ،توڑپھوڑ ،10پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج،9گرفتار،اٹک جیل منتقل

احتجاج ،توڑپھوڑ ،10پی ٹی آئی  ارکان اسمبلی کیخلاف مقدمہ  درج،9گرفتار،اٹک جیل منتقل

اسلام آباد(دنیا نیوز)اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 10ارکان اسمبلی کیخلاف ریڈ زون میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی اور سرکاری اہلکاروں پر حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

 جبکہ پی ٹی آئی کے 3ارکان اسمبلی سمیت 9کارکنوں کو اٹک جیل منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ دہشت گردی ،اقدام قتل سمیت 12 سنگین دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ۔ایف آئی آر میں لکھاگیاکہ ملزموں نے اسلحے سے لیس اور ڈنڈے اٹھائے پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ریڈ زون کے راستے بند کرکے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی ، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں اوراینٹی رائٹ کٹس چھین لیں،مقدمہ میں کچھ ایم پی ایز اور ایم این ایز کے گن مینوں پر فائرنگ اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑنے کا الزام بھی لگایاگیاہے ۔ دوسری جانب اٹک جیل منتقل کئے جانے والوں میں خوشاب سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک اسلم، ان کے بھائی رکن پنجاب اسمبلی حسن ملک شامل ہیں۔ جہلم سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی رفعت شاہ اور دیگر 6کارکن بھی اٹک جیل منتقل کر دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں