ایوان صدر نے وی سی ہیلتھ سروسز کی برطرفی پرعملدرآمد روک دیا

ایوان صدر نے وی سی ہیلتھ سروسز کی برطرفی پرعملدرآمد روک دیا

فوسپافیصلے کیخلاف ڈاکٹرشہزادعلی کی اپیل منظور،فریقین سے مکمل ریکارڈطلب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ایوان صدر(پبلک) نے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی برطرفی کے وفاقی محتسب انسداد ہراسیت فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر تے ہوئے فیصلہ پر 60 دن کیلئے عمل درآمد روک دیا ہے، ایوان صدر نے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی پروفیسر شہزاد خان کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فریقین سے مکمل ریکارڈ اور تحریری موقف طلب کر لیا ہے۔ ایوان صدرسے جاری مراسلہ کے مطابق ڈاکٹر شہزاد علی خان نے خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو درخواست دی، ایوانِ صدر نے ہدایت کی ہے کہ کیس کا مکمل ریکارڈ سات دن کے اندر فراہم کیا جائے تاکہ درخواستِ نمائندگی پر بروقت کارروائی کی جا سکے ،اس کے علاوہ فریقِ مخالف کو بھی سات دن کے اندر اپنے تحریری تبصرے اور معاون دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایوانِ صدر نے یہ تفصیلات بھی طلب کی ہیں کہ متنازعہ فیصلہ کب جاری کیا گیا اور اسے وفاقی محتسب کی جانب سے متعلقہ ادارے اور شکایت کنندہ کو کب ارسال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں