افغان معاملہ، سکیورٹی پر سمجھوتا ناممکن
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے پاکستان کا دوٹوک مؤقف ہے سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا ممکن نہیں۔۔۔
افغان سرزمین استعمال کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے ۔پاکستان کئی برسوں سے دہشتگردی کے شواہد اور ثبوت پیش کرتا آ رہا ہے ، افغانستان سے کسی بھی سطح پر روابط سے قبل دہشتگردی کا مسئلہ حل ہونا ضروری ہے۔