جیسا ماحول ، حکومتی ڈاکٹرز پر یقین نہیں کیا جاسکتا:فیصل چودھری

جیسا ماحول ، حکومتی ڈاکٹرز پر یقین نہیں کیا جاسکتا:فیصل چودھری

تحریک انصاف کا بیانیہ ناکام ہوگیا، فرمائشی پروگرام بند کریں:اختیار ولی کوئی نہیں کہہ رہا بانی کی بینائی سے متعلق خبریں جھوٹی:دنیا مہر بخاری کیساتھ

لاہور(دنیا نیوز)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھر ی نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق حکومتی ڈاکٹرز دیکھ رہے ہیں، ڈاکٹر ندیم قریشی بہت قابل ڈاکٹر ہیں،اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہے ،بات یہ ہے کہ جس طرح کا ماحول چل رہا ہے ،حکومت کے ڈاکٹروں کی بات پریقین نہیں کیا جاسکتا،ہم بار بار یہی کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی، ڈاکٹرز کی ملاقات کرائی جائے ، بانی سے ان کے ذاتی معالج کو کیوں نہیں ملنے دیا جارہا؟،آج سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے وہ میڈیکل حالت پر نہیں آیا، بلکہ لیونگ کنڈیشن پر آیا ہے ،لیونگ کنڈیشن کا ایشو بھی نہیں ہے عمران خان کا جو ایشو ہے وہ ہیلتھ سے متعلق ہے۔

وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی نے کہا کہ آج کوئی ایک بھی نہیں کہہ رہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، تحریک انصاف کے ڈاکٹروں کو بریفنگ دی گئی ہے ،انہوں نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،تحریک انصاف کو پتا چل گیا ہے کہ ان کا بیانیہ ناکام ہوگیا ہے اب یہ لوگ وہ بات نہیں کررہے ،کوئی نہیں کہہ رہا کہ بانی کی بینائی 85 فیصد چلی گئی ہے ،بانی کو چنددنوں میں یا اگلے ہفتے میں کسی اچھے ہسپتال منتقل کیا جائے گا، وہاں بانی کا چیک اپ کیا جائے گا،ہسپتال سرکاری ہو یا نجی یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے ،بانی پی ٹی آئی والے اپنے فرمائشی پروگرام بند کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں