بیویاں بھی شوہروں پر تشدد کرتی ہیں، بل میں صرف عورتوں کا ذکر کیوں؟ خواجہ اظہار
اسلام آباد(آئی ا ین پی)ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے گھریلو تشدد سے متعلق بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بل میں صرف شوہروں کی جانب سے بیویوں پر تشدد کا ذکر کیوں ہے ؟، بیویاں بھی شوہروں پر تشدد کرتی ہیں۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے ایک اہم اجلاس میں گھریلو تشدد کے خلاف ترمیمی بل پر دلچسپ اور سنجیدہ بحث ہوئی۔خواجہ اظہار الحسن نے بل کے مندرجات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہابل میں صرف شوہروں کی جانب سے بیویوں پر تشدد کا ذکر کیوں ہے ؟، بیویاں بھی شوہروں پر تشدد کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا آج کل یہ عام سی بات ہے کہ شوہر گھر کے باہر سو رہا ہوتا ہے ۔