عمران خان کی 3بہنیں علیمہ نورین اور عظمیٰ آج بنی گالا میں پریس کانفرنس کریں گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین بہنیں علیمہ خان ،نورین نیازی اور ڈاکٹرعظمیٰ آج بنی گالا میں اہم پریس کانفرنس کریں گی۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے بتایاکہ علیمہ ، نورین نیازی اور عظمیٰ آج دن ساڑھے 3بجے بنی گالا میں پریس کانفرنس کریں گی ۔ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرپریس کانفرنس میں ڈاکٹر نوشیروان برکی بھی موجود ہوں گے ۔