بجٹ:پاور ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 251 ارب رکھنے کی تجویز

 بجٹ:پاور ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 251 ارب رکھنے کی تجویز

اگلے سال 63 منصوبے شامل ہونگے جن میں 44 جاری اور 16 نئے منصوبے ہیں

اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو آگاہ کیا گیاکہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں پاور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 251 ارب رکھنے کی تجویز ہے ۔اجلاس بابر نواز خان کی صدارت میں ہوا کیونکہ چیئرمین کمیٹی محمد ادریس اجلاس میں موجود نہیں تھے ۔اجلاس میں پاور ڈویژن نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے 52 ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے جن کے لیے 90 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جن میں 72 ارب بیرونی قرضے اور  18 ارب مقامی فنڈنگ شامل تھی۔ 31 ارب روپے وصول ہوئے جبکہ 47 ارب واجب الادا ہیں۔اگلے مالی سال میں 63 منصوبے شامل ہوں گے جن میں 44 جاری اور 16 نئے منصوبے ہیں۔ کل بجٹ تجویز 251 ارب روپے ہے جس میں فارن فنڈڈ منصوبوں کے لیے 225 ارب روپے شامل ہیں اور نیشنل گرڈ کمپنی کے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے علیحدہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں