گمشدہ فائل کیس ، سی ڈی اے کو عارضی این ڈی سی جاری کرنیکی ہدایت

گمشدہ فائل کیس ، سی ڈی اے کو عارضی این ڈی سی جاری کرنیکی ہدایت

پی آئی اے عملے کے مبینہ ناروا رویے پر ایئر ہوسٹس ،کپتان کو گراؤنڈ کرنے کا حکم قائمہ کمیٹی قواعد نے پی آئی ایف ڈی وی سی کی عدم حاضری پر رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے،وقائع نگار ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی نے سی ڈی اے کی گمشدہ فائل سے متعلق سیکٹر، آئی 10/4 کے مکان کا معا ملہ زیر غور لاتے ہوئے ہدایت کی کہ موجودہ مالک کو عدالتی فیصلے سے مشروط عارضی نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے اور جلد عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے ، چیئرمین کمیٹی نے کہا معاملہ سی ڈی اے کی ساکھ سے جڑا ہے ۔ پی آئی ایف ڈی کی وائس چانسلر کی عدم شرکت پر وزارت تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ سینیٹر بلال احمد خان کی تحریک پر پی آئی اے کے کیبن عملے کے مبینہ ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایئر ہوسٹس اور کپتان کو فوری گراؤنڈ کرنے اور آئندہ اجلاس میں پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ، بعض تحریکیں مؤخر جبکہ ایک واپس لے لی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں