سہراب برکت ضمانت کیس:این سی سی آئی اے و دیگر فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی سہراب برکت کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری کر کے ایک ہفتے تک جواب طلب کر لیا اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ سیشن عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔