افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے :خواجہ آصف

افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے :خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا ، پاکستان میں حملے طالبان حکومت اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہے۔

نئی دہلی ، کابل اور وہاں موجود دہشت گرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی،داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہ موجود ہیں، پاکستان پر حملے کابل حکومت کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتے ،بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے ، فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تک کابل سے کوئی امن کی ضمانت نہیں دے دیتا پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائیاں کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشت گرد حملے طالبان حکومت اور انڈیا کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان پر حملہ کرنے کی بات آتی ہے تو نئی دہلی اور کابل ایک ہی صفحے پر ہوتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں