سی سی ڈی کے پولیس مقابلوں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

سی سی ڈی کے پولیس مقابلوں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

8ماہ میں 670مبینہ مقابلوں کے دوران 924ملزم ہلاک،2اہلکار جاں بحق مقابلوں کی پالیسی قانون کی حکمرانی کو کمزور کر رہی :کمیشن برائے انسانی حقوق

لاہور(خبر نگار) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مبینہ پولیس مقابلوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ کمیشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مبینہ مقابلوں کی پالیسی قانون کی حکمرانی کو کمزور کر رہی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 670 مبینہ  مقابلوں میں 924 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ۔ فیکٹ فائنڈنگ مشن کے مطابق حراستی اموات سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کے شواہد بھی سامنے نہیں آئے جبکہ حکومت اور سی سی ڈی حکام نے مشن کی طرف سے ملاقات کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔کمیشن کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کی کارروائیاں طاقت کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کے مطابق نہیں۔ رپورٹ میں عوامی تحفظ کیلئے عدالتی احتساب کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے مقابلوں پر فوری پابندی کی سفارش کی گئی ہے ۔کمیشن نے تجویز دی ہے کہ تمام ہلاکتوں کی تحقیقات فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے کرائی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں