سحر و افطار پر بجلی ،گیس فراہمی یقینی بنانے کااعلان

 سحر و افطار پر بجلی ،گیس فراہمی یقینی بنانے کااعلان

تمام فیڈرز کی نگرانی کیلئے پی آئی ٹی سی میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا شکایات کیلئے 118 ہیلپ لائن فعال :سردار اویس لغاری،علی پرویزملک

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سردار اویس لغاری نے کہا کہ سحری اور افطار کے وقت کسی بھی علاقے ، حتیٰ کہ ہائی لاس فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، سوائے کسی بڑے فالٹ کے ۔ تمام فیڈرز کی نگرانی کے لیے پی آئی ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ شہری شکایات کے لیے 118 ہیلپ لائن فعال ہے ۔علی پرویز ملک نے بتایا کہ صبح 3 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور سحر و افطار میں گیس پریشر برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں