لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں  بوندا باندی سے موسم خوشگوار

لاہور،اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )لاہور کے مختلف علاقوں علامہ اقبال ٹاؤن، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ ، جوہر ٹاؤن، کینال روڈ، شیراکوٹ، سکیم موڑ، یتیم خانہ، سبزہ ز ار اور سمن آباد میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان، ساحلی/بالائی سندھ اور پارا چنار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی، کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 07،سکردو، استورمنفی03،بگروٹ منفی02 اور کالام میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں