عمران خان کی اس عمر میں 6/6بینائی معجزہ:وزیر قانون

عمران خان کی اس عمر میں 6/6بینائی معجزہ:وزیر قانون

85فیصد بینائی کم ہونے کی خبر چلائی گئی لیکن بہتری کا ذکر نہیں کیا گیا کے پی حکومت کی زیر نگرانی سڑکیں بند کرنا مناسب نہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈ یسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی 6/6 ہونا اللہ کامعجزہ ہے اور دوسری آنکھ میں بھی بہتری آرہی ہے ، 85 فیصد بینائی کم ہونے کی خبریں چلائی گئیں لیکن بہتری کا ذکر نہیں کیا گیا، حکومتی نگرانی میں  سڑکیں بند کرنا مناسب نہیں۔ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ وکالت کے دوران ایک وکیل کو دوسری عدالتوں میں ہونے والی کارروائی کا علم میڈیا کے ذریعے ہی ہوتا ہے ۔صحافت بہت بڑی ذمہ داری ہے ، فوری خبر دینا اہم ہے لیکن مصدقہ خبر دینا اس سے بھی زیادہ اہم ہے ۔ فیک نیوز کے نقصانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا ایک رپورٹر نے ان کے اثاثے 32 ارب 30 کروڑ روپے بتا دیئے اصل اثاثے 32 کروڑ روپے تھے ۔ آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے لیکن حدود پار نہیں کرنی چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں