سینیٹ کمیٹی سائنس کی حساس معاملات پر اِن کیمرا مشاورت کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(نامہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے حساس معاملات پر اِن کیمرا مشاورت کرنے اور ادارہ جاتی تنظیمِ نو کے عمل کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کامل علی آغا کی زیر صدارت ہوا ۔کمیٹی نے نسٹ اور سی ڈی اے کے درمیان مسائل کے حل کے لیے قائم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر غور کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی لیبارٹریوں اور سرکاری اثاثوں اور بعض معاہدوں پر بریفنگ میں وزارت نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے یکم جنوری 2025 کو این آئی ای کو ضم کرنے کی ہدایت کی تھی ، اس فیصلے پر عملدرآمد جاری ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے اِن کیمرا اجلاس بلانے اور متعلقہ اداروں کا مؤقف لینے کی ہدایت کی۔