لاہور ہائیکورٹ :عثمان ڈار کی دائر درخواست میں ترمیم کی استدعا سرکاری وکیل کا اعتراض ،23فروری کو دلائل طلب
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کے لئے طلب کرلیا۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی ،درخواست گزار نے بتایا کہ وہ درخواست میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے برانچ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے کہا کہ عدالت سے اجازت لی جائے ، سرکاری وکیل نے اعتراض کیا کہ درخواست میں نئی استدعا شامل کرنا قانونی اصولوں کے منافی ہے ،عدالت نے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔