علیمہ خان کے 13ویں بار وارنٹ گرفتاری جاری

علیمہ خان کے 13ویں  بار وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(خبر نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 13ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔

جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزموں کے خلاف سماعت کی ۔علیمہ خان پیش نہ ہوئیں ،ان کے وکلا کی جانب سے دائر کردہ استثنا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔عدالت نے علیمہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے دونوں ضمانتیوں کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ استغاثہ کے 38 گواہ اب تک عدالت میں پیش ہو چکے ہیں۔ علیمہ جان بوجھ کر سماعت میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے کہا علیمہ خان کو ہر حال میں عدالت میں پیش کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں