رانا ثنا اللہ آپ خوش قسمت بانی نے ڈیل نہیں مانی : واوڈا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب! آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی۔۔۔
اگر وہ یہ مبینہ ڈیل قبول کر لیتے تو آپ کو پتہ ہے پھر انہوں نے تو سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا تھا اور آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں تھا، پھر سیاستدانوں نے کہاں جانا تھا یہ مجھے بھی نہیں پتا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں ، میرے دوست رانا ثنااللہ پہلے یہ تو بتائیں ڈیل کی آفر کب کہاں اور کیسے ہوئی ؟۔انہوں نے کہا یا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کو ہی پتہ ہے ؟ میں سمجھتا ہوں کسی اور کے پیچھے نہ بانی جائے گا نہ جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور میں ہمت اور جرات ہے ۔انہوں نے کہا سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئی ہیں کچھ نیا سوچیں۔