دوافسروں کے تبادلے عارف اسلم ڈائریکٹر حج جدہ تعینات

 دوافسروں کے تبادلے عارف اسلم ڈائریکٹر حج جدہ تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈائریکٹر حج جدہ سمیت پولیس سروس پاکستان کے دوافسروں کے تبادلے اور تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق پاکستان پولیس سروس گریڈ 19 کے عارف اسلم کو سندھ حکومت سے ڈائریکٹر حج جدہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ان کی یہ تعیناتی تین سال کی مدت کے لیے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت ہوگی۔ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گروپ گریڈ 18 کے افسر عبدالعلیم کو تبدیل کر کے ان کی خدمات حکومت سندھ کو سونپی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں