ترلائی خود کش حملہ، شہدا کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم
اسلام آباد(نامہ نگار)اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر د ئیے گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثاء کو 50 لاکھ روپے فی کس کے چیک دئیے گئے ،تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور سکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو چیکس پہنچائے گئے ۔وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔