حج تربیت کا دوسرامرحلہ عید الفطرکے فوری بعد شروع ہوگا

 حج تربیت کا دوسرامرحلہ عید الفطرکے فوری بعد شروع ہوگا

پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو مدینہ شریف کیلئے روانہ ہو گی عازمین کی رہائش ،ٹرانسپورٹ ،منیٰ میں قیام کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد (سید قیصرشاہ ) سرکاری سکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا،امسال عازمینِ حج کو ویکسین کی فراہمی، فضائی ٹکٹ اور ویزا کا اجرا جلد شروع کیا جائے گا،عازمین حج کی رہائش گاہوں، ٹرانسپورٹ، منیٰ میں خیمے ، خوراک کے انتظامات حتمی مراحل میں پہنچ گئے ۔ عازمین حج کو حجاز مقدس میں بہترین سہولیات سمیت تین وقت کا کھانا بھی دیا جائے گا، عازمین حج کی رہنمائی کے لئے معاونین فرائض انجام دیں گے جبکہ علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی چوبیس گھنٹے میسر ہوگی، رواں سال پاکستان سے کم وبیش ایک لاکھ اسی ہزار خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ، پاکستان سے پہلی حج پرواز یکم ذ یقعد19 اپریل کو مدینہ شریف کیلئے روانہ ہو گی اور روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آبادا ور کراچی سے امیگریشن کی سہولت میسر ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں