رمضان المبارک میں مدد،خدمت ترجیح

 رمضان المبارک میں مدد،خدمت ترجیح

لاہور(آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ رمضان تقویٰ، صبر، اخلاص، ایثار اور قرآن کریم سے مضبوط تعلق کا مہینہ ہے۔

اس بابرکت مہینے میں ہر فرد کو اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی مدد اور خدمت کو اپنی ترجیح بنانا چاہیے تاکہ معاشرے میں خیر، ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے ۔ منصورہ لاہور سے جاری اپنے بیان میں قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق، حق پر استقامت اور باطل و فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے ۔ قوم کو چاہیے کہ دین کی سربلندی، عدل و انصاف کے قیام اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے منظم، پُرامن اور مسلسل جدوجہد کرے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں