وفاقی بجٹ صنعت دوست ہوگا

 وفاقی بجٹ صنعت دوست ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔۔۔

 جس میں کیمیکل صنعت کو درپیش مسائل، آئندہ وفاقی بجٹ اور مجوزہ پیٹروکیمیکل پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بجلی و گیس کی بلند لاگت، زیادہ ٹیکسز اور قرضوں پر بلند شرح سود سمیت صنعت کو درپیش چیلنجز زیرِ بحث آئے ۔ ہارون اختر نے کہا کہ آئندہ بجٹ صنعت دوست ہوگا جس کا مقصد کاروباری برادری کو سہولت دینا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں